WELCOME TO LONE TECH THE TECH TUITOR   

غزل

غزل
(عابد حسین راتھر)
 
خود اپنی ذات میں ہم محدود ہوگئے، 
اتنے لگے ہیں غم، ہم نابود ہوگئے۔ 
دِلکش حُسن اور اُس پر دل نوازیاں، 
چاہت میں میری وہ تو معبود ہوگئے۔ 
عہدِ وفا اُس نے یوں آتش نذر کئے، 
مذہبِ عشق میں وہ نمرود ہوگئے۔ 
 رسمِ وفاہ نبھاتے ہم خاک گر ہوئے، 
وہ بھی جفا میں الفِ ممدود ہوگئے۔ 
دھوکہ دہی نہیں تھی اپنے مزاج میں، 
ہم سادہ لوح تھے تو مطرود ہوگئے۔ 
اک عہد بن گیا ہے پاؤں کی بیڑیاں، 
ایسے بندھے کہ تا اَبد معقود ہوگئے۔ 
عابد خیال میں ہی ملتی ہے اب نظر، 
مدّت ہوئی ہے جب وہ مفقود ہوگئے۔ 
(عابد حسین راتھر) 
موبائل نمبر۔ 7006569430

Post a Comment

0 Comments