-->

English Soccer News gives you the latest news about soccer match in Europe and UK. Enjoy!

گناہِ جاریہ(افسانچہ)

گناہِ جاریہ
(افسانچہ)
 
(عابد حسین راتھر) 
مُبارک ہو آپ کو، آپ جنت میں جانے والے ہیں کیونکہ آپ کے نامہ اعمال میں 999 نیکیاں ہیں اور 998 گناہ- قبر میں عُمیر کو اپنا نامہ اعمال دکھاتے ہوئے ایک فرشتہ مسکراتے ہوئے  یہ الفاظ کہہ رہا تھا۔ عُمیر بھی خوشی سے جُھوم اُٹھا اور اللّٰہ کا شکر ادا کر رہا تھا کہ اس کے نامہ اعمال کا حساب و کتاب پورا ہو چکا ہے اور  روزِ قیامت وہ جنت کا م مُستحق ہوگیا ہے۔ اتنے میں ایک اور فرشتہ وہاں حاضر ہوا اور قبر میں موجود فرشتے سے کہنے لگا-
'اس شخص کے نامہ اعمال میں دُو گناہ اور لکھ  دو'
'کیو۔۔ کیو۔۔ کیوں، ایسا کیا ہوا ہے، میں نے ایسا کیا کِیا ہے جو میرے نامہ اعمال میں دو گناہ اور جوڑے جا رہے ہیں۔ ' عُمیر گھبراہٹ میں فرشتے سے سوال کرنے لگا۔ 
'جناب آپ نے اپنے سوشل میڈیا کے پُروفائل پر ایک بار ایک گانے کا ویڈیو شئیر کیا تھا جس کو ابھی ابھی دو لوگوں نے دیکھا۔ لہذا اُس کے عوض آپ کے نامہ اعمال میں دو گناہ اور جوڑے جائیں گے،' فرشتے نے اُس کی طرف افسردہ نگاہوں سے دیکھتے ہوئے جواب دیا۔ 
یہ منظر دیکھتے ہی عُمیر اچانک نیند سے جاگ اُٹھا۔ اُس کا چہرہ خوف سے زرد ہوگیا تھا اور  پورا جسم کانپ رہا تھا۔ رات کے اندھیرے میں اِدھر اُدھر ہاتھ مار کر اُس نے جلدی سے اپنے موبائل فون کو ڈھونڈ کر ہاتھ میں لیا اور اپنے شوشل میڈیا کے پروفائل پر جاکر وہ ویڈیو ڈلیٹ کر دیا جس کا تذکرہ چند لمحہ پہلے خواب میں اس سے ایک فرشتہ کر  رہا تھا۔
ویڈیو ڈلیٹ کرنے کے بعد اطمینان کی سانس لیتے ہوئے عُمیر اپنے آپ سے کہنے لگا- اللّٰہ کا بے حد شکر ہے کہ یہ ایک حقیقت نہیں بلکہ ایک خواب تھا اور شاید اللّٰہ نے مجھ گناہ گار پر ترس کھا کر مجھے اپنے گناہِ جاریہ کو ختم کرنے کا ایک موقع فراہم کیا ہے۔
رابطہ :
عابد حسین راتھر
ای میل: rather1294@gmail.com 
موبائیل نمبر :  7006569430

0 Comment: